ٹرمپ کو قتل کرنے کی فرضی ویڈیو پوسٹ کرنے پر خامنہ ای کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا

16  جنوری‬‮  2022

ٹوئٹر انتظامیہ نے سابق امریکی قتل کی فرضی اینی میٹڈ ویڈیو شیئر کرنے پر ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے دو سال قبل بھی ایرانی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے پس منظر میں سابق امریکی صدر کے قتل کی فرضی ویڈیو کا ایک کلپ شائع کیا تھا، جس کی وجہ سے خامنہ ای کی ویب سائٹ khamenei_site کا ٹوئٹر اکاؤنٹ گزشتہ سال بند کر دیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے وہی ویڈیو دوبارہ پوسٹ کی گئی تھی، جس کے باعث ان کا سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

ٹوئٹر کے ترجمان نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر سے وابستہ اکاؤنٹ @KhameneiSite کو ٹوئٹر پالیسی کی خلاف ورزی پر بند کیا  گیا ہے، جس پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل پر مبنی اینی میٹڈ ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved