عدالت نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر ہتک عزت کیس میں فرد جرم عائد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کراچی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی۔ملزم نے عدالت میں صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو 12 فروری کو طلب کر لیا۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔صوبائی وزیر سعید غنی نے حلیم عادل شیخ کے خلاف ہر جانہ کے تین مختلف کیس داخل کیے تھے۔عدالت نے 13 فروری کو گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔