شمالی کوریا کے مزید 2 میزائلوں کے تجربات، ایک ماہ کے دوران چار بار میزائل تجربہ کیا گیا

17  جنوری‬‮  2022

شمالی کوریا نے آج صبح کم فاصلے تک مار کرنے والے 2 بیلسٹک میزائل فائر کئے ہیں، شمالی کوریا کا رواں ماہ یہ چوتھا میزائل تجربہ ہے۔

جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کی جانب سے مزید 2 بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کا دعویٰ کیا ہے۔جنوبی کوریا کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے دارالحکومت پیانگ یانگ کے سنان ایئرپورٹ سے 2 بیلسٹک میزائل فائر کیے۔جنوبی کوریا کی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا ہے کہ دونوں بیلسٹک میزائل کم فاصلے پر مار کرنے والے تھے۔ ان کا ہدف سمندر میں 42 کلو میٹر سے 380 کلو میٹر کے درمیان تھا۔

جاپان نے بھی شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربات کی اطلاعات دی ہیں اور انہیں خطے کے امن اور سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ جاپان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات بین الاقوامی برادری کے لیے سنگین مسئلہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔

2022 کے پہلے ماہ ہی شمالی کوریا اب تک 4 میزائل تجربات کرچکا ہے، جن میں ایک ہائپر سونک میزائل کا تجربہ بھی شامل ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved