این سی او سی کے اجلاس میں اہم فیصلے، اسکولوں سے متعلق فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے ہوگا

17  جنوری‬‮  2022

این سی او سی کے خصوصی اجلاس میں ملک میں کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے تناسب کے پیش نظر اہم فیصلےکیے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 10 فیصد یا اس سے زائد کورونا کیسز والے علاقوں مں نئی ایس او پیز لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ ایند آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا کی بڑھتی شرح، ویکسی نیشن اور عوامی مقامات سمیت تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائز ہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ این سی او سی اجلاس میں اسکولز پر سب سے آخر میں بات ہوئی، دیگرچیزوں کے بند ہونے تک اسکولز کی بندش کا فیصلہ نہیں کر سکتے،  12 سال سے کم عمر کی بچوں کی کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ ہوں گی،12 سال سے کم عمر کے بچوں کی ویکسینیشن نہیں ہوئی، بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مراد راس نے مزید بتایا کہ صوبے میں اساتذہ کی 16 ہزار اسامیوں کا اشتہار دو ماہ تک آجائے گا، پنجاب میں پہلی مرتبہ کمپلسری ایکٹ پاس کیا گیا، اب اس پر عملدرآمد ہونے جا رہا ہے۔ کلاس ون سے پانچویں تک قرآن پاک ناظرہ پڑھایا جائے گا، چھٹی سے بارہویں تک قرآن ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved