جیت کے جشن کے دوران آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے عثمان خواجہ کے لیے شراب کی بوتل بند کرودی ہے۔
پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ایشز سیریز کی فتح کا جشن شراب کے ساتھ مانے پر عثمان خواجہ اسٹیج چھوڑ گئے۔کپتان پیٹ کمنز نے جب یہ دیکھا کہ عثمان خواجہ جشن منانے والوں میں موجود نہیں ہیں تو انہوں نے فوری طور پر شراب کی بوتلیں وہاں سے پیچھے ہٹوادیں اور عثمان خواجہ کو اسٹیج پر بُلایا ، اور اُن کے ساتھ جشن منایا۔
Usman Khawaja had to miss part of the celebrations earlier today as alcohol was present but Pat Cummins made sure he was called over and the drinks put aside pic.twitter.com/ixFdUsbWWv #AUSvENG #Cricket
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) January 16, 2022
واضح رہے کہ ایشز سیریز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 4 صفر سے شکست دی ہے جو یقینی طور پیٹ کمنز کے بحیثیت کپتان کیریئر کے لیے بہترین لمحہ ہوگا لیکن پیٹ کمنز نے عثمان خواجہ کو جیت کے جشن پر فوقیت دی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم سیریز جیتنے کے بعد ٹرافی تھامے جشن منانے کے لیے موجود ہے لیکن عثمان خواجہ موجود نہیں۔