شہباز شریف ایک خفیہ ڈیل کے لئے کوششیں کر رہے ہیں، شہباز گل

17  جنوری‬‮  2022

شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف ایک خفیہ ڈیل کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ جیسے شریف فیملی آج کوشش کر رہی ہے اسی طرح 2000 میں بھی ایک خفیہ ڈیل کی تھی ، جس کا کافی عرصے تک کسی کو پتہ تک نہ چلا۔

انہوں نے کہا کہ اب پھر شہباز شریف ایک خفیہ ڈیل کے لئے کوششیں کر رہے ہیں لیکن اس بار ناکام ہوں گے۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ویسے ہی ناکام ہوں گے جیسے لاہور سے قطر ائیر لائین کی فلائیٹ پر فرار ہونے کی کوشش میں ناکام ہوئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved