کپل شرما نے نشے کی حالت میں کس سے اظہار محبت کیا، پھر کیا ہوا؟

17  جنوری‬‮  2022

بھارت کے معروف کامیڈین و میزبان کپل شرما نے حال ہی میں اپنی زندگی کے ایک دلچسپ واقعے کے متعلق بتایا ہے۔

نیٹ فلیکس انڈیا نے کپل شرما کے 28 جنوری 2022ء کو ریلیز ہونے والے شو I am not yet ready کا پرومو جاری کیا ہے، جس میں وہ اپنی اہلیہ گنی چترتھ کے ساتھ اظہار محبت کرنے کا قصہ سنایا ہے۔

کپل نے بتایا کہ شادی سے قبل میں اور گنی تھیٹر پر ایک ساتھ کام کیا کرتے تھے اور یہ تمام اداکاراؤں میں سے میری پسندیدہ تھیں، کپل نے کہا کہ میں نے گنی کی ڈیوٹی لگا رکھی تھی کہ یہ دن بھر کی روداد مجھے کال کر کے سنایا کرے کہ آج کون کیا کرتا رہا تھا۔

کپل شرما نے کہا کہ ایک دن مجھے گنی نے کال کی، تو میں نے آفیسر چوائس یعنی شراب پی رکھی تھی، کال اٹھاتے ہی میں نے پوچھا کہ گنی کیا تم مجھ سے پیار کرتی ہو، گنی یہ سن کر کانپ گئی کہ اس کی ہمت کیسے ہو گئی اس طرح بات کرنے کی۔

کپل نے اپنے شو I am not yet ready کے متعلق کہا کہ گنی میرے شو میں پہلے کبھی نہیں آئی، آج میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ گنی آپ بہت اچھے گھر سے تعلق رکھتی ہیں، آپ کے مالی حالات بھی کافی اچھے تھے تو ایک  اسکوٹر والے لڑکے سے آپ نے کیا سوچ کر پیار کر لیا تھا؟

جس پر ان کی اہلیہ نے برجستہ جواب دیا کہ پیسے والوں کے ساتھ تو سبھی پیار کرتے ہیں، میں نے سوچا کہ غریب کا بھلا ہی کردوں، جس پر پروگرام میں موجود حاضرین قہقہے لگا کر ہنس پڑے۔

یاد رہے کہ کپل اور گنی نے 2018ء میں شادی کر لی تھی، اب ان کی ایک بیٹی اور بیٹا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved