بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے گاؤں راج نند میں ایک عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی 3 آنکھیں، اور اس کی ناک میں 4 سوراخ ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بچھڑے کے مالک کا کہنا ہے کہ اس کی پیدائش کے بعد ہم نے سوچا کہ شاید بچھڑے کے سر پر زخم ہے، لیکن جب ٹارچ سے چیک کیا تو ہم حیران رہ گئے کہ وہ زخم نہیں بلکہ اس کی تیسری آنکھ ہے جبکہ اس کی ناک میں بھی دو کے بجائے چار سوراخ ہیں۔
بچھڑے کے مالک نے بتایا ہے کہ اس بچھڑے کو دیکھنے کیلئے دور دراز سے لوگ آ رہے ہیں،اور اسے معجزہ قرار دیتے ہوئے اس کی پوجا بھی کی جا رہی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اس بچھڑے کا چیک اپ جانوروں کے ڈاکٹر سے کرایا گیا ہے، جنہوں نے اسے مکمل طور پر صحت مند قرار دیا ہے۔
In #Chhattisgarh, a calf is born with three eyes and the villagers are calling it avatar of God pic.twitter.com/Zrt2CHLebK
— editorji (@editorji) January 17, 2022
دوسری جانب محکمہ لائیو اسٹاک کے ماہر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ تین آنکھوں والا بچھڑا کوئی خدا کا معجزا نہیں بلکہ یہ بچھڑے کو پیدا کرنے والی ماں کی ہارمونل خرابی ہے، یہی وجہ ہے کہ ایسے جانور زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہتے، کچھ 2سال یا 6 ماہ تک جبکہ کچھ صرف 10 سے 15 دن تک زندہ رہ پاتے ہیں۔