پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد گذشتہ دو روز سے معمولی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستان میں 50 روپےکے اضافے کے بعد فی تولہ سونےکی قدر ایک لاکھ 25 ہزار 200 روپے، جبکہ 10گرام سونےکی قیمت بھی 42 روپےکے اضافے کے ایک لاکھ 7 ہزار 338 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں 3 ڈالر کا ضافہ ہوا، اور فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار822 ڈالر تک پہنچ گئی۔