افغانستان کے مغربی صوبے بادغیس اور اس کے ملحقہ علاقوں میں شدید زلزلے کے باعث 26 افراد جاں بحق، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، افغان حکام کے مطابق زلزلے سے ضلع قادیس میں مکانات کو شدید نقصان پہنچا، جہاں مکانات کی چھتیں گرنے سے ملبے تلے دب کر 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
#UPDATE At least 26 people were killed after an earthquake hit western Afghanistan, an official said.
The victims died when roofs of their houses collapsed in Qadis district in the western province of Badghis, a spokesman for the province told AFP https://t.co/H27MNnv6Vp pic.twitter.com/Xw5b0fN8yC
— AFP News Agency (@AFP) January 17, 2022
افغانستان کا صوبہ بادغیس خشک سالی سے بہت زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں سے ایک ہے اور گزشتہ 20 برسوں میں بیرونی امداد میں کم ملتی رہی ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان اور پڑوسی ممالک میں 2015ء میں 7 اعشاریہ 5 شدت کا بدترین زلزلہ آیا تھا جہاں 280 افراد جاں بحق ہوئے تھے اور اس کے اثرات پاکستان میں بھی محسوس کئےگئے تھے۔