لوئردیرمیں چیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ،ایک اہلکارشہید

18  جنوری‬‮  2022

لوئردیرمیں پولیس اوردیرلیویز کی مشترکہ چیک پوسٹ پردہشتگردوں کے حملے میں دیرلیویز کا ایک اہلکارشہید ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لوئردیرکے علاقے ٹاکورومنڈا میں دہشتگردوں نے پولیس اوردیرلیویز کی چیک پوسٹ کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دیرلیویز کاایک اہلکارشہید ہوگیا جبکہ پولیس کا ہیڈکانسٹیبل زخمی ہوگیا۔

بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ایسے دشمن عناصر کی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں جن کا مقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے۔یہ ایک مہینے کے دوران صوبے میں ہونے والا اس قسم کا دوسرا واقعہ ہے۔14 دسمبر کو پاک ۔ ایران سرحد کے قریب قائم چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا تھا۔سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔ شہید اہلکارکی لاش اورزخمی اہلکاروں کو  ڈسٹرکٹ اسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا گیا۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے اورسرچ آپریشن جاری ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved