دیگر ممالک میں پٹرول کی قیمت کیا ہے؟ دلچسپ اعدادوشمار

16  اکتوبر‬‮  2021

وزارت خزانہ کی جانب سے آج پٹرولیم مصنوعات کی جاری کی گئی نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10.49 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 12.44 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اگلے دو ہفتوں کیلئے پٹرول 137.79 جبکہ ڈیزل 134.48 روپے فی لٹر میں دستیاب ہو گا۔

آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ دیگر ممالک میں پٹرول کی قیمت پاکستانی روپے کے حساب سے کتنی ہے؟

خطے میں پٹرول سب سے مہنگا پٹرول ہانگ کانگ میں ہے جہاں اس کی قیمت 444 روپے فی لٹر ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں 324 روپے، نیوزی لینڈ میں 302 روپے، بھارت میں 240 روپے، چین میں 209 روپے، بنگلہ دیش میں 188 روپے، امریکہ میں 164 روپے، سری لنکا میں 158 روپے، قطر میں 96 روپے اور ملائیشیا میں پٹرول 85 روپے فی لٹر کے حساب سے دستایب ہے۔ پٹرول کی کم قیمتوں کے حوالے سے سر فہرست ممالک میں شام اور ایران شامل ہیں، جہاں شام میں پٹرول کے فی لٹر کی قیمت 40 روپے اور ایران میں 10 روپے ہے۔ دنیا بھر میں سستا ترین پٹرول فراہم کرنے والا ملک وینزویلا ہے، جہاں فی لٹر پٹرول کی قیمت 7 روپے ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved