ضمنی مالیاتی بل 2021 المعروف منی بجٹ کی رسمی منظوری کے بعد موبائل ریچارج پر ٹیکس میں اضافہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منی بجٹ کی رسمی منظوری کے بعد متعدد اشیا پر ٹیکس اور ڈیوٹیز کے استثنیٰ کو واپس لیا گیا جس کے بعد ٹیلی کام سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں نے بیلنس ری چارج پر اضافی ٹیکس لینے کا اعلان کیا ہے۔
اس وقت 100 روپے کے ری چارج پر اگر 90.3 روپے کا بیلنس ملتا ہے مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔درحقیقت اب صارفین کو ہر 100 روپے کے ری چارج پر 3.9 روپے کا اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔اس طرح اب ہر 100 روپے کے ری چارج پر 90.9 کی بجائے 86.96 روپے کا بیلنس ملے گا۔اس کا اطلاق تمام سروسز یعنی جاز، یوفون، ٹیلی نار اور زونگ کے صارفین پر ہوگا۔ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے بیلنس میں کٹوتی کے بارے میں صارفین کو آگاہ کرنے کے لیے ایس ایم ایس بھی ارسال کیے گئے ہیں۔