سام سنگ پاکستان نے موبائل فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کر دی

18  جنوری‬‮  2022

سام سنگ نے پاکستانی صارفین کیلئے موبائل فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سام سنگ نے 3 موبائل فونز میں کمی کا اعلان کیا ہے، جس میں گلیکسی اے 52 ایس، اے 32 اور اے 12 شامل ہیں۔

سام سنگ گلیکسی – A/52-S

سام سنگ گلیکسی – A/52-S کا 128 جی بی سٹوریج والے موبائل کی قیمت  پہلے 81 ہزار 999 روپےتھی، لیکن اب ہزار روپے کی کمی کے بعد یہ موبائل اب  71 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہو گا، جبکہ 256 جی بی سٹوریج والا موبائل 99 ہزار   999 روپے کی بجائے 11 ہزار روپے کمی کے بعد 88 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

سام سنگ گلیکسی – A/32

سام سنگ گلیکسی–  A/32  کا موبائل فون 6 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج کے ساتھ  43 ہزار 500 روپے کی بجائے 39 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا، جس کی قیمت میں ساڑھے 3 ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔

سام سنگ گلیکسی – A/12

یہ موبائل  فون 128 جی بی سٹوریج کے ساتھ 39 ہزار 999 روپے کی بجائے 27 ہزار 500 روپے میں دستیاب ہوگا، یعنی  اس کی قیمت میں بھی ساڑھے 3 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved