عثمان مرزا ویڈیو بلیک میلنگ کیس، عدالت نے متاثرہ لڑکے اور لڑکی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے

18  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد میں جوڑے پر تشدد اور نازیبا حرکات اور اس کی ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کرنے کے کیس میں عدالت نے متاثرہ لڑکی اور لڑکےکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں عثمان مرزا ویڈیو بلیک میلنگ، جوڑے پر تشدد اور ہراساں کرنےکےکیس کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عطا ربانی نے متاثرہ جوڑےکے پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا، اور ان کے وکیل کو کہا متاثرہ لڑکے اور لڑکی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

متاثرہ جوڑے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ دونوں شہر سے باہر ہیں، عدالت پہنچنے میں کم ازکم 3 گھنٹے لگ جائیں گے۔

عدالت نے طلبی کے باوجود عدم پیشی پرمتاثرہ لڑکے اور لڑکی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن کو متاثرہ جوڑے کو پیش کرنےکا حکم دے دیا، کیس کی مزید سماعت کل 19 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

یاد رہے کہ گذشتہ سماعت میں متاثرہ لڑکی نے عدالت میں تحریری بیان جمع کرایا تھا، اور لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ ویڈیو بنانے والے لڑکے ریحان کو نہیں جانتی، میرے ساتھ کسی نے زیادتی نہیں کی، اور نہ ہی میں نے کسی کو کوئی رقم ادا کی ہے۔ متاثرہ لڑکی نے کہا کہ پولیس اہلکار مجھ سے سادہ کاغذ پر دستخط کراتے رہے تھے، اور اس سے قبل کے بیان حلفی پولیس نے خود بنائے ہیں، میں اس کیس کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved