کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ملک بھر کے سکول بند کرنے کی خبریں، این سی او سی کا بیان بھی سامنےآ گیا

18  جنوری‬‮  2022

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ملک بھر کے سکولز بند کرنے کی خبروں پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا واضح موقف سامنے آ گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش این سی او سی کے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی تھی کہ این سی او سی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں تمام پرائمری اسکول تاحکم ثانی بند رہیں گے، مزید فیصلوں کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

اس فیک نیوز پر طلباء اور ان کے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، اور ہر کسی نے اس خبر کی تصدیق کیلئے سکولوں کی انتظامیہ سے رابطے کرنا شروع کر دئیے، لیکن ان افواہوں میں اضافے کے بعد این سی او سی کت آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی، جس میں  جعلی خبر کی تصویر لگا کر اسے فیک قرار دیا گیا، مزید کہا گیا کہ اس ٹوئٹر اکاؤنٹ کے خلاف کاروائی کیلئے ایف آئی اے کے سائبر  ونگ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.45 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

گذشتہ روز پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث طلباء کا بہت زیادہ تعلیمی نقصان ہو چکا ہے، اب سکول بند نہیں کئے جائیں گے، جب تک دیگر محکموں کے دفاتر کھلے ہیں، تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved