عرب فوجی اتحاد نے بتایا ہے کہ ایک روز قبل سعودی عرب پر حملے کیلئے بھیجے گئے حوثی باغیوں کے 8 ڈرون طیاروں کو فضاء میں ہی تباہ کر دیا گیا ہے۔
عرب اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے متحدہ عرب امارات پر حملے کے دعوے کے بعد صنعاء کے ہوائی اڈے سے دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرون طیارے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں کی جانب روانہ کئے تھے۔ عرب اتحاد کی جانب سے ابتدائی طور پر 3 پھر بعد ازاں 8 ڈرون طیارے فضاء میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جن میں سے کچھ فضائی آپریشن کی فوٹیجز بھی جاری کی گئی ہیں۔
التحالف ينشر صورا لاعتراض المسيرات التي حاولت الميليشيات الحوثية إطلاقها باتجاه #السعودية اليوم
#العربية pic.twitter.com/UX63zdfesy— العربية (@AlArabiya) January 17, 2022
عرب فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ ابو ظہبی میں ہونے والے حالیہ حملوں اور سعودی عرب کی طرف داغے گئے ڈرون طیاروں کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، تحقیقات کے بعد واضح ردعمل دیا جائے گا۔