انڈونیشیاء کی پارلیمنٹ نے ملک کا دارالحکومت جکارتہ سے منتقل کرنے کا بل مظور کر لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جکارتہ کو درپیش سنگین ماحولیاتی چیلنجز کے پیش نظر انڈونیشیاء کا دارالحکومت تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انڈونیشیا کے وزیرمنصوبہ بندی نے بتایا ہے کہ انڈونیشیا کے نئے دارالحکومت کا نام نوسنتارا (جزائر کا مجموعہ) ہوگا جوبونیو آئی لینڈ میں واقع ہے۔ مرکزی حکومت کے منصوبے کے مطابق جکارتہ کو 2 ہزار کلو میٹر شمال میں واقع صوبے مشرقی کلیمانتن میں منتقل کیا جا رہا ہے، جس کے بعد دارالحکومت کی منتقلی سے ایک کروڑ کی آبادی والے شہر پر دباؤ کم ہوگا، جبکہ نیا دارالحکومت بھی قومی شناخت اور اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا۔
یاد رہے کہ ارضیاتی ماہرین نے انڈونیشیاء کے دارالحکومت جکارتہ کو ایک ڈوبنے والا شہر قرار دیا گیا ہے، کیونکہ جکارتہ مسلسل سیلاب اور زمین سے بے تحاشہ پانی نکالنے کی وجہ سے دنیا میں تیزی سے ڈوبنے والا شہر بن گیا ہے، ایک تحقیق کے مطابق جکارتہ کا شمالی حصہ 25 سینٹی میٹر سالانہ شرح سے ڈوب رہا ہے۔
انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو نے 2019ء میں پہلی بار دارالحکومت کی تبدیلی کے منصوبے کا اعلان کیا تھا، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس منصوبے پر کام نہ ہو سکا تھا تاہم اب دارالحکومت کو 2024ء میں منتقل کیا جائے گا۔