حکومت نہ صرف مدت پوری کرے گی بلکہ اگلی باری بھی ہماری ہو گی، شاہ محمود قریشی

16  اکتوبر‬‮  2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تمام اداروں سے بہت اچھے تعلقات ہیں  حکومت ختم ہونے کی اپوزیشن کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوسکتی ۔

نااہل اپوزیشن سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں۔  حکومت اپنی مدت پوری کرے گی, اگلی باری پھر ہماری ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کی عالمی وباء نے پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کیا۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔

 غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے  حکومت اقدامات کرر ہی ہے ،افغانستان کے بارے بات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان  افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved