مظفرگڑھ میں قیامت برپا، گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

17  اکتوبر‬‮  2021

مظفر گڑھ کے علاقے پیر جہانیاں میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد، 2  خواتین اور 4 بچے شامل ہیں جن کی عمریں 2 سے 18 ماہ کے درمیان ہیں۔

 علاقہ مکینوں کا کہنا ہے اہل خانہ گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ گھر میں اچانگ   آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعےکی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اورکمشنر ڈیرہ غازی خان سے آتشزدگی کے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کی ہر طرح سے مکمل تحقیقات کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved