وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے بعد پراپیگنڈا عناصر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمت میں اضافے کو لے کر ایسے پروپیگنڈا ہو رہا ہے جیسے ہم کوئی دنیا سے کسی علیحدہ سیارے پررہ رہے ہیں، انہوں ننے کہا کہ اگر دنیا میں تیل، گیس کی قیمتیں اوپر جائیں گی تو پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھیں گی، سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا آج قیمتیں اوپر ہیں کل کم ہو جائینگی تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی۔
ایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے، معاشی مشکلات عارضی ہیں انڈسٹری ، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں تنخواہ دار طبقے کی مشکلات ہیں پرائیویٹ سیکٹر اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائ کا توڑ ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 17, 2021
وفاقی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے، معاشی مشکلات عارضی ہیں انڈسٹری ، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں،تنخواہ دار طبقے کی مشکلات ہیں، پرائیویٹ سیکٹر اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے۔