فوج پر تنقید کرنے والوں کے ساتھ دھوبی گھاٹ والا سلوک ہو گا، شیخ رشید

17  اکتوبر‬‮  2021

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز یاد رکھیں کہ دھوبی گھاٹ اور موچی دروازے پر فوج کو زیر بحث لائیں گی تو سیاست میں بھی ان کے ساتھ دھوبی گھاٹ والا سلوک ہو گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کل فیصل آباد کے جلسے میں مریم نے جو تقریر کی اگر اس میں سے سے عمران خان کا نام نکال دیا جائے اوراس میں  کچھ بھی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کہہ رہی تھیں کہ نواز شریف خون کے آنسو رو رہے ہیں،  میں  کہتا ہوں وہ مگر مچھ کے آنسو رو رہے ہیں، وہ جس طرح منصوبہ بندی سے لندن گئے وہاں انہیں خون کے آنسو رونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا  تھاکہ ملک میں عمران خان کی حکومت کو سوا تین  سال ہوگئے ہیں، اپوزیشن والے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، عمران خان 5 سال پورے کریں گے وہ کہیں بھی نہیں جا رہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مریم نواز کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اداروں اور سربراہوں کا نام لینا کم عقلی ہے۔ اگر آپ فوج کو ایسے موچی دروازوں، سڑکوں چوراہوں اور دھوبی گھاٹ میں ڈسکس کریں گے تو پھر سیاست میں بھی آپ کے ساتھ دھوبی گھاٹ والا سلوک ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved