امریکی کانگریس کے 13 ارکان نے افغانستان کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے صدر جو بائیڈن کو خط لکھ دیا۔
امریکی کانگریس کے 13 ارکان کی جانب سے صدر جوبائیڈن کو خط لکھا گیا ہے جس میں افغانستان کو انسانی مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہےکہ افغان عوام کی مدد نہ کی تو افغانستان ایک بار پھر ہمارے دشمنوں کا محفوظ ٹھکانہ نہ بن جائے ۔دوسری جانب افغانستان میں طالبان حکومت کے وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے اپنی ٹوئٹ میں افغانوں کے درمیان تقسیم اور اتحاد نہ ہونے کے امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ افغانوں کے درمیان معمولی اختلافات بھی بیرونی حملہ آوروں کی جانب سے اپنی بقا کے لیے اکسانے کے باعث ہوا تھا اور ایسا تب ہی ہوا ہے جب افغانستان پر بیرونی حملہ آور حکومت کر رہے ہو۔ترجمان عبدالقہار بلخی نے مزید کہا کہ افغانوں نے اپنے مشترکہ اسلامی عقائد، وطن اور معروف تاریخ کے ذریعے بڑی بڑی طاقتوں کو شکست دی اور اب ایک برابری کی قوم بننے کی جانب گامزن ہیں۔
طالبان کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید لکھا کہ ہم نے اتحاد کے ذریعے ہی خود سے بڑی قوتوں کو شکست دی۔ محدود وسائل کے باوجود مختصر مدت میں امن قائم کیا اور ملک میں مرکزی حکومت قائم کرکے افغان قوم کو متحد کیا۔
Not divided, but only “united” nations cause the fall of invaders and great empires.
Following the end of occupation, we witnessed how IEA, with limited resources and in a short period, ensured overall security, established a central government, and united the Afghan nation.
— Abdul Qahar Balkhi (@QaharBalkhi) January 21, 2022