بلاول اسلام آباد کی طرف ہم کراچی کی جانب مارچ کریں گے، شاہ محمود

22  جنوری‬‮  2022

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 27 فروری کو بلاول اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے اور ہم گھوٹکی سے کراچی کی طرف مارچ کریں گے، پیپلزپارٹی کی حکومت نے بلدیاتی ایکٹ دیا اس کے خلاف پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں کراچی کی طرف مارچ کریں گی۔

 وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یہ بات صوبائی وزیر سید صمصام بخاری کی رہائش گاہ پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارا مقابلہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے نہیں ہے بلکہ مہنگائی سے ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم مہنگائی کم کرنے کے لیے بھر پور کوشش کر رہے ہیں، 27 فروری کو بلاول اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے اور ہم گھوٹکی سے کراچی کی طرف مارچ کریں گے، پیپلزپارٹی کی حکومت نے بلدیاتی ایکٹ دیا اس کے خلاف پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں کراچی کی طرف مارچ کریں گی۔

ایک صحافی نے پوچھا کہ جہانگیر ترین کے جہاز کی لینڈنگ کس طرف ہو گی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین کے جہاز کی لینڈنگ کس طرف ہو گی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دھند کا موسم ہے،جہاز کے بجائے گاڑی کا سفر زیادہ محفوظ ہے، پارٹی میں جمہوریت ہے ، سب کو اظہار رائے کا حق حاصل ہے اور پرویز خٹک نے آزادی رائے سے بات کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved