افغان عوام کو بھوک اور افلاس سے بچانے کیلئے اقوام عالم اقدامات کرے، وزیراعظم

22  جنوری‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغانوں کو فوری امداد فراہم کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغانوں کو فوری امداد فراہم کرے، ورنہ وہ فاقوں سے مر جائیں گے، عالمی برادری یواین کے تحفظ کی ذمہ داری کے متفقہ اصول پر عمل کرے۔

یاد رہے کہ چند دن قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ بھوک اور بدحالی نے لاکھوں افغان عوام کو موت کی دہلیز پر پہنچادیا ہے، لاکھوں لوگوں کو غربت، بھوک اور بےروزگاری سے بچانے کیلئے جلد معیشت بہتر کرنا ہوگی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکا اور عالمی بینک سے درخواست کی ہے کہ وہ افغانستان کے فنڈز غیرمنجمد کرے تاکہ افغانستان کی بحرانی صورت حال مزید گھمبیر نہ ہوجائے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے انسانی تباہی سے بچنے کے لیے افغانستان کی مدد کے لیے 5 بلین ڈالر کی ریکارڈ اپیل کی ہے کیونکہ جنگ سے تباہ حال ملک اب بھی امریکی انخلا اور طالبان کے قبضے کے اثرات سے دوچار ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved