وفاقی وزارت داخلہ کاصوبوں کو سکیورٹی اقدامات سخت کرنےکی ہدايت

22  جنوری‬‮  2022

وزارت داخلہ نے ملک بھر میں غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
مطابق لاہور کے علاقے انار کلی بازار میں ہونے والے دھماکے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں صوبوں میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں کو چوکنا رہنے کے لئے خبردار کردیا ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کی ہدایت پر صوبوں کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ انارکلی بازار میں ہونے والی دہشتگردی کے تناظر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کریں اور کسی بھی غیرمتوقع سیکیورٹی صورتحال کے لئے تیار رہیں۔
وزارت داخلہ نے سيکيورٹی ايجنسيز کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔ یہ بھی کہا گیا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظرسیکیورٹی کوفل پروف بنایا جائے اورخطرات سے نمٹنے کے لیےمتعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved