کالعدم تنظیم بی ایل اے کا کمانڈر رازق مندئی افغانستان میں ہلاک

22  جنوری‬‮  2022

کالعدم تنظیم بی ایل اے کا اہم کمانڈر رزاق مندلی افغانستان میں ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق رازق مندئی عرف انجنیئر کا آبائی تعلق بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے احمد وال سے تھا لیکن وہ کافی عرصے پہلے افغانستان چلا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رازق مندئی عرف انجنیئر افغانستان سے ہی پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے سہولت کاری کرتا تھا۔

رازق مندئی عرف انجنیئر اپنی تنظیم کی کارروائیوں کے لیے افغانستان میں رہ کر پاکستان کے دشمنوں سے فنڈز اکھٹا کرتا تھا۔ اس کے علاوہ وہ اسلحہ اور بارودی مواد نوشکی ہی کے راستے پاکستان میں دہشت گردوں کو پہنچاتا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں رازق مندئی رقم کی لین دین کے تنازعے میں فائرنگ سے مارا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم بی ایل اے بلوچستان کے علاوہ کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی مختلف کارروائی میں ملوث ہے۔کالعدم بی ایل اے ہی نے کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved