مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی، بھارتی فوجیوں نے ایک نوجوان کو شہید کر دیا

22  جنوری‬‮  2022

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کو ضلع شوپیاں کے علاقے کلبل میں محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں شہید کیا۔ قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں بھارتی فوجی آپریشن جاری تھا۔

یاد رہے کہ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 2021 کے دوران بھی بھارتی ظلم و ستم اپنے عروج پر رہا۔ ایک برس میں 210 کشمیری نوجوانوں نے قابض فوج کے ہاتھوں جام شہادت نوش کیا۔ایک برس کے دوران شہید ہونے والے 210 افراد میں 5 خواتین اور 5 کم عمر بچے بھے شامل تھے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس قابض بھارتی فوج نے جعلی مقابلوں اور دوران حراست 65 نوجوانوں کو قتل کیا ہے۔

کشمیر کی آزادی اور مقبوضہ وادی میں پاکستان سے محبت کی مثال حریت رہنما سید علی گیلانی نے بھی 2021 میں ہی گھر میں نظر بندی کے دوران وفات پائی۔قابض بھارتی حکومت نے اس موقع پر ناصرف ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا بلکہ عوام کو بھی ان کے نماز جنازہ میں شرکت نہیں کرنے دی۔2021 میں ایک اور حریت رہنما محمد اشرف صحرائی بھی بھارتی قید میں شہید ہوئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 2021 کے دوران پر بھارتی ظلم و بربریت اور اپنے حق خود ارادیت کے لیے پر امن احتجاج کرنے والوں پر بھی طاقت کا بھرپور استعمال کیا گیا۔

قابض بھارتی فوج اور دیگر ریاستی اداروں نے مختلف کارروائیوں، گھروں کو چھاپوں اور سرچ آریشن کی آڑ میں 2 ہزار 716 افراد کو غیر قانونی حراست میں لے لیا۔ ان میں معروف سماجی رہنما خرم پرویز بھی شامل ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved