آئی ایم ایف سے مذاکرات ناکام ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں،ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم

17  اکتوبر‬‮  2021

وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات ناکام ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، معاملہ جہاں تھا وہیں ہے، سیکرٹری خزانہ اور ان کی ٹیم واشنگٹن میں موجود،پیر سے بات چیت دوبارہ شروع ہوگی۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات ختم ہونے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے ، آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیابی تک جاری رہیں گے ، سیکریٹری خزانہ اور ان کی ٹیم بدستور واشنگٹن میں مذاکرات کیلئے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل غلط افواہیں پھیلائی گئی۔
واضح رہے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھاایم ایف سے مذاکرات میں ناکامی پر قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو بتایا جائے بجلی ،گیس،پٹرول اور چینی کی قیمت پر مذاکرا ت کیوں ناکام ہوئے، عوام مہنگائی سے پریشان ہیں ان کا

معاشی قتل بند کیا جائے۔
ادھر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے،آئی ایم ایف سے ڈیل کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے،عوام کا جینا اور مرنا بھی مہنگا ہوچکا ہے، ملک میں تاریخی بے روزگاری ،غربت اور مہنگائی ہے۔ اگر عمران خان کے مہنگائی کے متعلق سابقہ بیانات پر جائیں تو ان سے بڑا چور وزیراعظم پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں آیا۔ بڑھتی ہوئے مہنگائی کو لیکر حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گھر بھیجنے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved