بیٹی بچاؤ، بیٹی پٹاؤ، مودی کی تقریر پھر مذاق بن گئی

22  جنوری‬‮  2022

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنی تقریر میں بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ، کی بجائے بیٹی بچاؤ، بیٹی پٹاؤ کہہ گئے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تقریر مذاق بن کر رہ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کی مہم کے سلسلے میں خطاب کر رہے تھے، کہ اچانک ان کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کی بجائے بیٹی بچاؤ، بیٹی پٹاؤ کہہ دیا۔ اس خطاب کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے ان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان ہر سخت تنقید کی ہے، اور ان کی بیان کی میمز بھی بنا کر شیئر کی جا رہی ہیں۔

کانگریس کے رہنماء راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ جو مودی جی کے دماغ میں تھا، وہ زبان پر آ گیا، انہوں نے بھارتی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دائیں بازو کا انتہا پسند میڈیا اب کیوں خاموش ہے، میری زبان ایسے پھسلی ہوتی تو اسٹوڈیو میں پٹاخے  پھوٹ رہے ہوتے۔

ایک صارف نے کہا کہ ہمارے ملک کے وزیر اعظم کوبچاؤ اور پٹاؤ کے فرق کا احساس ہی نہیں ہے۔

ایک صارف نے شہناز گل کا مشہور ڈائیلاگ میں کیا کروں میں مرجاؤں کی میم بنا کر شیئر کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ مودی نے قوم کو نیا نعرہ دے دیا ہے۔

ایک اور صارف نے ٹرین پر سوار ہجوم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ انڈین لڑکے ہیں جو بیٹی بچاؤ، بیٹی پٹاؤ مہم کی حمایت کیلئے نکلے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے ٹیلی پرومپٹر خراب ہونے کے باعث بھی نریندر مودی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے رک گئے تھے، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر انہیں جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved