نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے اپنی شادی کیوں ملتوی کردی، وجہ سامنے آگئی

23  جنوری‬‮  2022

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے  اپنی شادی کی تقریب ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے پیش نظر ریڈ الرٹ کے اعلان کے بعد وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اتوار کو اپنی شادی منسوخ کر دی۔وزیر اعظم  نے کہا کہ اومیکرون نے نیوزی لینڈ میں سرحدوں کوتوڑ دیا ہے اور کمیونٹی میں پھیلاؤ شروع کر دیا ہے ،اس لیے پورے ملک پر اعلیٰ ترین پابندیاں لگائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا’’ ہم جانتے ہیں کہ اس طرح کے کیسز کی تعداد سن کر لوگوں کو بہت پریشانی ہو گی۔ ہم پھیلاؤ کو کم کرنے اور کورونا کیسز کی تعداد کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔اس موقع پر صحافیوں نے جیسنڈا آرڈن سے پوچھا کہ وہ اپنی شادی ملتوی ہونے پر کیسا محسوس کررہی ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ’زندگی ایسی ہی ہے۔

جیسنڈا آرڈن نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ہزاروں خاندانوں نے کورونا کی وبا کے دوران بہت گھمبیر صورت حال کا سامنا کیا ہے اور میں بھی ان سے کسی بھی طرح مختلف نہیں، کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے جب انسان شدید بیمار ہوتا ہے لیکن اس کی تیمارداری کے لیے کوئی اس کے پاس نہیں رہ پاتا ۔ اس تکلیف کا میں نے بھی سامنا کیا ہے۔

جاسنڈا آرڈرن خواتین رہنماؤں میں دوسری ایسی سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے اپنے عہدے پر ہوتے ہوئے بچے کو جنم دیا۔ پاکستان کی دو بار وزیر اعظم رہنے والی بنظیر بھٹو پہلی خاتون رہنما تھیں جنہوں نے عہدے کے دوران بچے کو جنم دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved