طالبان کی سزا افغان عوام کو نہ دیں، اقوام متحدہ کی افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرنے کی اپیل

23  جنوری‬‮  2022

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتیرس نے امریکہ، مغربی ممالک اور دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کریں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک میں نیوز بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ طالبان کی سزا افغان عوام کہ نہیں دی جانی چاہیے، افغانستان کے منجمد اثاثے چاہے مشروط سہی لیکن بحال کئے جانے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ افغانستان کا مستقبل ایک ڈراؤنا خواب نظر آرہا ہے، عالمی برادری کو افغان عوام کی مدد کرنی چاہیے۔

انتونیو گوتیریس کا مزید کہنا تھا کہ طالبان پر واضح کیا ہے کہ ان کی حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ وہ انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ طالبان قیادت کو بتایا ہے کہ ایسا کرنا نہ صرف ان کی حکومت بلکہ افغان عوام کے بھی مفاد میں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست میں طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد سے امریکہ نے افغانستان کے 7 ارب ڈالرز کے اثاثے منجمد کردیئے تھے، جب کہ عالمی تنظیموں کی جانب سے بھی ترقیاتی کام بھی روک دیئے گئے تھے، افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے متعدد بار امریکہ اور عالمی اداروں سے منجمد اثاثے بحال کرنے کی اپیل کی جا چکی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved