صرف عمر رسیدہ مرد اساتذہ لڑکیوں کو تعلیم دیں گے، مزیدخواتین اساتذہ بھرتی کریں گے، افغان وزارت تعلیم

24  جنوری‬‮  2022

ترجمان افغان وزارت تعلیم عزیز احمد کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مارچ سے لڑکیوں کیلئے ہائی اسکول دوبارہ کھولنے فیصلہ کیا ہے۔

افغان وزارت تعلیم کے ترجمان عزیز احمد نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ امارت اسلامی کو لڑکیوں کی تعلیم سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، خواتین اساتذہ کی تنخواہیں ادا کی ہیں، لڑکیوں کیلئے مزید خواتین اساتذہ بھرتی کرینگے۔ جب کہ خواتین اساتذہ نہ ہونےکی صورت میں صرف عمر رسیدہ مرد اساتذہ لڑکیوں کو تعلیم دیں گے۔

دوسری جانب سہیل شاہین نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کے حجاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی جانب سے خواتین کو مکمل برقعہ پہننے کیلئے نہیں کہا جائے گا لیکن حجاب پہننا ضروری ہوگا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنےکے بعد سے چھٹی جماعت تک لڑکیوں کو تعلیم دی جارہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved