براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی کا برطانیہ سے شہزاد اکبر کے استعفے پر ردعمل

25  جنوری‬‮  2022

برطانوی کمپنی براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے برطانیہ   سے شہزاد اکبر کے استعفے پر ردعمل دیا ہے۔

کاوے موسوی کا کہنا تھاکہ شہزاد اکبر کو قانون کی حکمرانی،کرپشن تحقیقات اور عدالتی احکامات کی تعمیل سے وابستگی صفر تھی۔ان کا کہنا تھاکہ نیب کی طرح شہزاد اکبر نے بھی کسی کی طرف سے مجھ سے مذاکرات کی کوشش کی۔کاوے موسوی کا کہنا تھاکہ کرپشن کے خلاف مقامی یابین الاقوامی سطح پرشہزاداکبر کی جدوجہد کا اعتبار نہیں تھا۔

یاد رہے کہ براڈ شیٹ نامی ایک کمپنی اور اس کے سربراہ کاوے پاکستان میں احتساب کے قومی ادارے نیب پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا تھا۔کاوے موسوی نے یہ دعوٰی کیا تھا کہ انھوں نے سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے خاندان سمیت کئی پاکستانی سیاستدانوں کے بیرونِ ممالک میں بنائے گئے لاکھوں ڈالرز مالیت کے بینک اکاؤنٹس اور اثاثہ جات کا سراغ لگا لیا تھا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا  جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved