ہری پور کے خانپور ڈیم میں کشتی الٹنے سے ایک خاتون ٹیچر جاں بحق ہوگئی جبکہ چار بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔
خان پور ڈیم میں سیر کے لیے گئے اسکول کے بچوں کی کشتی الٹ گئی۔ کشتی میں بچوں اور اساتذہ سمیت 34 افراد سوار تھے۔ذرائع کے مطابق امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ڈوبنے والے طلبا اور اساتذہ سمیت 33 افراد کو زندہ نکال لیا تاہم ایک ٹیچر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نجی اسکول کے بچے پکنک منانے کے لیے خانپور ڈیم آئے تھے کہ اچانک ان کی کشتی ڈوب گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بچوں واساتذہ کو ریسکیو کیا۔