جہاں چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے اربوں نکلے وہاں کرپشن پر کیا ہوگی؟، حسان خاور

25  جنوری‬‮  2022

حسان خاور کا کہنا ہےشریف خاندان کی سیاست سسیلین مافیا کی طرح ہے، جہاں چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے اربوں نکلے وہاں کرپشن پر کیا ہوگی؟۔

حسان خاور نے کہا ہے کہ جہاں چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے اربوں نکلے وہاں کرپشن پر سیپشن کیا ہوگی، چور مچائے شور کی طرح سیاسی مخالف کرپشن پر ٹویٹ کر رہے ہیں۔ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی کارکردگی کو دنیا تسلیم کر رہی ہے، ملکی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا، ہمارے دور میں ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی سیاست سسیلین مافیا کی طرح ہے، شریف فیملی کی سسیلین مافیا کی کہانی پر سیریز بنانی چاہیے۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ شریفوں کے چپڑاسیوں کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے برآمد ہوئے، جہاں سیاستدان پیسہ بیرون ملک بھیجیں وہاں کرپشن پر سیپشن کیا ہوگی۔حسان خاورنے کہاکہ لاہورمیں انڈرگراؤنڈ واٹرٹینک، فلائی اوورزبنارہےہیں، سرکاری اراضی پر قبضہ ختم کراکرسرمایہ کاری کررہےہیں،کورونا کےخلاف پاکستان کی کارکردگی کوعالمی سطح پرسراہاگیا، سروے کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی سب سےبہترتھی۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں7 ہزاراسکولزکواپ گریڈکردیا گیا،مارچ کےآخرتک پورےپنجاب میں صحت کارڈدےدیں گے،پنجاب میں صحت کےشعبےمیں انقلابی تبدیلیاں کررہےہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نےریسکیواینڈریلیف سروس کی منظوری دیدی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved