وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن کا ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ پر واویلا، بلاجواز ہے۔8 میں سے 7 رپورٹس میں کوئی فرق نہیں ہے۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ شہباز خاندان نے رمضان شوگر ملز کے اپنے 14 چھوٹی تنخواہوں والے ملازمین کے نام پر28 بے نامی بینک اکاؤنٹس کھول کر 16 ارب کی منی لانڈرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ صرف چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں تقریباً 4 ارب کرپشن کا جمع کروایا ، شہباز شریف دھیلے کی نہیں 16 ارب کی میگا کرپشن کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔
بعدازاں وزیر مملکت فرخ حبیب نے ٹرانسپیرنسی کرپشن رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ پر واویلا، بلاجواز ہے۔8 میں سے 7 رپورٹس میں کوئی فرق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف 1 رپورٹ کے باعث سی پی آئی کی ٹوٹل رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے ، اس رپورٹ میں حکومتی سطح پر کسی قسم کی مالی کرپشن کا ذکر نہیں ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قانون کی حکمرانی کو بطور جدوجہد لیکر چل رہے ہیں ، اس حوالے سے ہماری کرمنل لاء ریفارمز قانون سازی کے لئے تیار ہے جس سے انصاف کی فراہمی اور قانون کی حاکمیت کے لئے راہ ہموار ہوگی۔