امریکی صدر جوبائیڈن نے مہنگائی کے سوال پر صحافی کو گالی دے دی

25  جنوری‬‮  2022

امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہنگائی کے سوال پر فاکس نیوز کے صحافی کو گالی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق جب وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے اختتام پرفاکس نیوزکے نمائندے نے امریکی صدر سے بڑھتی ہوئی مہنگائی سے متعلق سوال پوچھا اور کہا کہ کیا مڈٹرم انتخابات سے قبل ملک میں موجود مہنگائی آپ کیلئے ایک سیاسی بوجھ ہے؟

جواب میں امریکی صدر جو شاید مائیکروفون آن ہونے سے آگاہ نہیں تھے، نے مہنگائی سے متعلق سنجیدہ سوال کو مذاق میں ٹالتے ہوئے کہا کہ مہنگائی ایک بڑا اثاثہ ہے، مزید مہنگائی، پھر ہلکی آواز میں انہوں نے صحافی کو بیوقوف کہتے ہوئے گالی دے دی۔

اس سے قبل کہ امریکی صدرکو اپنی غلطی کا احساس ہوتا، وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیا بریفنگ کی پریس ریلیز ٹرانسکرپٹ کے ساتھ جاری کر دی، جس کے بعد یہ بیان امریکہ کی سرکاری تاریخ کا حصہ بن گیا۔

امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کی صحافی کیٹی روجرز نے اس  ٹرانسکرپٹ کا اسکرین شاٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے طنزاً کہا کہ اس ٹرانسکرپٹ میں کچھ خاص ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved