سونے کی قیمت میں اضافہ، آج قیمت کیا رہی؟

25  جنوری‬‮  2022

پاکستان میں سونے کی  فی تولہ قیمت میں آج اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستان میں 300 روپےکے اضافے کے بعد فی تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار 650 روپے، جبکہ 10 گرام سونےکی قیمت بھی  252 روپےکے اضافے کے بعد ایک لاکھ 8 ہزار 582 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے فی اونس ایک ہزار838 ڈالر پر برقرار رہی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved