ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا سر ہے نا پاؤں، مالیاتی کرپشن کا تذکرہ بھی نہیں ہے، فواد چوہدری

26  جنوری‬‮  2022

فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہمارا سامنا منظم مافیا سے ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا سر ہے نا پاؤں،  کرپٹ اپوزیشن کی بھی یہ جرآت ہوئی کہ حکومت پر تنقید کر سکیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ ہم کس قدر منظم مافیا کا سامنا کر رہے ہیں کہ ایسے وقت میں جب عالمی بینک نے پاکستان کی 5.37 فیصد سے ترقی کی تصدیق کر رہا ہے، کورونا سے نمٹنے کی حکومتی پالیسیوں کی تعریف عالمی سطح پر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت ایک ایسی بے سروپا رپورٹ آتی ہے جس کا سر ہے نہ پیراور ایک پریس ریلیز پر ہیڈ لائنیں لگ جاتی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہاکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کہتی ہے پاکستان میں رول آف لا میں تنزلی ہوئی ہے، کسی کو نہیں پتا وہ یہ کیوں کہ رہے ہیں؟ مالیاتی کرپشن کا تذکرہ بھی نہیں ہے لیکن پریس ریلیز میں ایسے قصے جوڑے گئے کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی یہ جرآت ہوئی کہ حکومت پر تنقید کر سکیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved