بھارت کا یوم جمہوریہ، دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں

26  جنوری‬‮  2022

دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم سیاہ منارہے ہیں۔

 آج بروز بدھ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ بنایا جا رہا ہے، جب کہ مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی میں آج مکمل ہڑتال ہوگی، بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ رپورٹس کے مطابق قابض فوج نے وادی کے کئی علاقے فوجی چھاؤنی میں بدل دئیے ہیں۔

آج یوم سیاہ منارہے ہیں جبکہ س دن کو منانے کا مقصد بھارت کی طرف سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے مسلسل انکار کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ عالمی برادری کو یہ پیغام دیا جائے کہ کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کرنے والے بھارت کو اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر فوجی پریڈ کا بھی انعقاد کیا گیا ہے، جس میں بھارتی فوجی طاقت کا مظاہرہ کیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved