پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

26  جنوری‬‮  2022

خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے۔

مبینہ طور پر موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان مضافاتی علاقہ ڈھل بہزادی میں کانسٹیبل کانسٹیبل حامد خانکو گولیاں مار کر فرار ہوگئے۔واقعے کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ادھر ضلع بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرکے پولیوں ٹیموں کی حفاظتی اقدامات مزید سخت کردئیے گئے ہیں۔واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن میں نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں قتل اور دہشتگردی کے دفعات شامل کئے گئے ہیں۔واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے مضافاتی علاقہ ڈھل بہزادی میں نامعلوم افراد نے پولیوٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل کانسٹیبل حامد خانکو اسوقت گولی مار کر شہیدکردیا جب وہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم کی حفاظت کیلئے شارع عام میں موجود تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved