سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول انتقال کر گئے

18  اکتوبر‬‮  2021

کولن پاول کے اہل خانہ کے مطابق وہ کورونا کا شکار تھے اور کیس  میں پیچیدگیوں کے باعث ان کا انتقال ہو گیا۔

کولن پاول امریکی حکومت کے پہلے سیاہ فام وزیر خارجہ تھے جنہوں نے سابق امریکی صدر جارج بش  جونیئر کے دور حکومت میں 2001ء سے لیکر 2005ء تک  وزیر خارجہ کے منصب پر فائز رہے۔

برطانوی جریدے بی بی سی کے مطابق کولن پاول کے خاندان کا کہنا ہے کہ انہیں کورونا ویکسینیٹڈ تھے لیکن پھر بھی وہ کورونا سے صحت یاب نہ  ہو سکے، ان کی عمر 84 برس تھی، ان کےخاندان کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک محبت کرنے والے شوہر، دادا، باپ اور ایک عظیم امریکی کو کھو دیا ہے۔

یاد رہے کہ نائن الیون کے بعد افغانستان پر امریکی حملے کے وقت کولن پاول ہی امریکہ کے وزیر خارجہ تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved