ایران میں جاسوسی کے الزام میں فرانس کے شہری کو 8 سال قید کی سزا سنا دی گئی

26  جنوری‬‮  2022

ایران میں عدالت نے فرانسیسی شہری بنیامین بریئر کو جاسوسی کا مجرم قرار دیتے ہوئے 8 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

فرانس کے 36 سالہ بنیا مین مئی 2020ء سے ایران میں قید ہیں، جنہیں ترکمانستان ایران سرحد کے قریب ریموٹ کنٹرول منی ہیلی کاپٹراڑانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جو فضائی تصاویرحاصل کرنے کیلئے استعمال کیا جاتاہے۔

بنیامین بریئر کوایران کے شمالی شہرمشہد جیل میں منتقل کیا گیا تھا، ان پر فساد فی الارض اور شراب پینے کے الزامات بھی تھے، جس سے انہیں بری کر دیا گیا، جبکہ جاسوسی کا جرم ثابت ہونے پر انہیں 8 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

چند روز قبل ہی بنیامین کی بہن بلندین بریئر کا فرانسیسی جریدے میں صدرایمانوئل میکرون کے نام ایک کھلا خط شائع ہواتھا، جس میں انہوں نے اپنے بھائی کی رہائی کیلئے اقدامات کی اپیل کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بنیامین پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں، حکومت ان کی واپسی کے اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ حالیہ  برسوں میں ایران کے قانون نافذ کرنے والے اداروں  نے درجنوں غیر ملکیوں کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے، جن پر ایران کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved