شمالی کوریا کا مزید 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ،ایک ماہ میں میزائل کے6 تجربات

27  جنوری‬‮  2022

شمالی کوریا نے مزید 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے، ایک ماہ میں میزائل تجربات کی تعداد 6 ہو چکی ہے۔

جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پڑوسی ملک شمالی کوریا نے مزید 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔اس حوالے سے جاپان نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل جاپان کے ایکسکلوسیو اکانومک زون کے باہر گرے ہیں۔جاپانی وزیرِ اعظم نےاس میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا یہ میزائل تجربہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے بھی شمالی کوریا کے اس میزائل تجربے کی مذمت کی گئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے یہ بھی بتایا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے رواں ماہ چھٹی مرتبہ میزائل تجربات کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ امریکا نے نئے میزائل تجربات کے بعد شمالی کوریا پرمزید پابندیاں عائد کی ہیں۔ عالمی قوانین کے تحت شمالی کوریا پربیلسٹک میزائل اورجوہری ہتھیاربنانے پرپابندی عائد ہے۔شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اپنی صلاحیت مضبوط بنانے پرکام کرتے رہیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved