افغانستان میں روزمرہ کی زندگی بحال کرنے کیلئے پابندی کے عالمی قوانین معطل کئے جائیں، سیکریٹری جنرل

27  جنوری‬‮  2022

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ افغانستان میں روزمرہ کی زندگی مشکل ہو چکی جس کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھاکہ افغانستان میں روزمرہ کی زندگی جہنم بن چکی ہے۔ افغانستان میں امدادی کارروائیاں محدود کرنے والے قوانین معطل کئے جائیں اورعالمی امداد سے سرکاری ورکرز کی تنخواہیں ادا کی جائیں۔انتونیوگوتریس نے مزید کہا کہ ایسے اصولوں اور شرائط کو معطل کرنے کی ضرورت ہے جو نہ صرف افغانستان کی معیشت بلکہ زندگی بچانے والی کارروائیوں کو بھی محدود کرتے ہیں۔طالبان دہشتگردی کے خطرات کم کرنے کیلئےعالمی برادری اورسکیورٹی کونسل کےساتھ  مل کر کام کریں۔

یاد رہے کہ افغانستان طالبان انتظامیہ کے وفد نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں متعدد حکام کے ساتھ مذاکرات کئے۔طالبان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ طالبان وفد نے نارویجیئن حکام کے ساتھ اجلاس کیا۔ اجلاس میں شرکاء نے صبر و تحمل کے ساتھ ایک دوسرے کے موقف کو سُنا اور ملک کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اجلاس کے شرکاء نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان تمام افغانوں کا مشترکہ گھر ہے اور ملک میں زیادہ بہتر سیاست، اقتصادیات اور سلامتی کے لئے افغانوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ تمام شرکاء نے قبول کیا ہے کہ افغانستان کے تمام مسائل کا واحد حل افہام و تفہیم اور باہمی تعاون ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved