یووراج سنگھ اور اداکارہ ہیزل کیچ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

27  جنوری‬‮  2022

سابق بھارتی کرکٹریووراج سنگھ اوربالی وڈ کی معروف اداکارہ ہیزل کیچ بیٹے کے والدین بن گئے ہیں۔

یووراج سنگھ نے انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کو ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ ہم بیٹے کے والدین بن گئے ہیں، ہم اس خوشی پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر جوڑے نے میڈیا سے پرائیویسی برقراررکھنے کی بھی درخواست کی۔

یاد رہے کہ یووراج سنگھ اورہیزل کیچ نے دسمبر 2016ء میں شادی کر لی تھی، اور بعد ازاں یوراج سنگھ نے 2019ء میں کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

ہیزل کیچ بالی وڈ کی معروف سپورٹنگ اداکارہ ہیں، باڈی گارڈ فلم میں سلمان خان اور کرینہ کپور کے ساتھ معاون کا کردار ان کا یادگار رول ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved