امریکی حکومت کا ملک میں موجود افغان سفارتخانہ اور قونصل خانے بند کرنے کا فیصلہ

27  جنوری‬‮  2022

امریکی حکومت نے ملک بھر میں موجود افغانستان کے سفارتخانے اور قونصل خانے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مغربی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی حکومت نے ملک میں موجود افغان سفارتکاروں کو مطلع کیا ہے کہ واشنگٹن میں موجود افغان سفارتخانے جبکہ لاس اینجلس اور نیو یارک میں موجود قونصل خانوں کو بند کردیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے افغان سفارتکاروں کو بھیجے گئے مراسلے کے  مطابق انہیں مطلع کیا گیا ہے کہ تمام عملے کو حاصل سفارتی استثنیٰ واپس لے لیا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ کے عہدیدارنے کہا ہے کہ فی الحال ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں، جبکہ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں موجود افغان  سفارتخانے جبکہ لاس اینجلس اور نیو یارک میں موجود قونصل خانوں کو بند کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بیک ڈور مذاکرات کے باوجود امریکہ اور امارت اسلامی میں طالبان کی حکومت کے مابین شدید کشیدگی پائی جاتی ہے، کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد دونوں ممالک کے دوحہ اور اوسلو میں ہونے والے مذاکرات کے باوجود کوئی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved