حوثی باغیوں کے ممکنہ حملے، امریکہ کی شہریوں کو متحدہ عرب امارات کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

27  جنوری‬‮  2022

امریکہ نے ایک بار پھر ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو متحدہ عرب امارات کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات پر ڈرون اور میزائل حملہ ہو سکتا ہے، شہری اپنی حفاظت کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

امریکی حکومت نے ابو ظہبی پر حوثی باغیوں کے حملے کے بعد بھی جاری کی گئی ٹریول ایڈوائزری میں شہریوں کو متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے سے منع کیا تھا۔

بعد ازاں امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف عتیبہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکی تعاون سے حوثی باغیوں کے ابو ظہبی پر دوسرے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے، اور میزائل فضا میں ہی ناکارہ کر دئیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حوثی باغیوں نے گزشتہ ہفتے ابو ظہبی میں آئل ٹینکروں پر ڈرون طیاروں سے میزائل داغے تھے، جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved