پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی، 7 بھارتی ماہی گیر گرفتار

30  جنوری‬‮  2022

ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 7 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایم ایس اے کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے پر پہلے حدود سے باہر جانے کی وارننگ بھی دی تھی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں نے وارننگ کو نظرانداز کردیا جس کے بعد کارروائی کرکے انہیں گرفتار کیا گیا۔میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی بوٹ نے تعاقب کرکے کشتی کو روکا اور ماہی گیروں کو گرفتار کیا۔ترجمان کے مطابق گرفتار ماہی گیروںکو تفتیش کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

یاد رہے کہ شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کے مطابق پی ایم ایس اے کے جہاز نے پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں غیر قانونی شکار میں مصروف بھارتی ماہی گیروں کی لانچ تلسی میایا کے خلاف کارروائی کی۔پی ایم ایس اے پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں معمول کے گشت پر تھی تاکہ اپنے ماہی گیروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی غیر قانونی ماہی گیری شکار نہ کرے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved